ڈبلیو ایم سی کے سی ا ی اونے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

ڈبلیو ایم سی کے سی ا ی اونے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

یونین کونسلوں میں تعینات صفائی عملہ اور گاڑیوں کے اوقات کار کا بھی جائزہ لیا

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں خصوصی صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کے سلسلہ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاشف رضا اعوان نے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے ستیانہ روڈ،جھال چوک،ڈی گراونڈ،بٹالہ کالونی اور دیگر علاقوں کے دورہ کے موقع پر کہا کہ صفائی آپریشن میں سخت مانیٹرنگ سے موثر اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔افسروں کے فیلڈ میں موجود ہونے کے سبب تمام مشینری بھی فیلڈ میں بروقت پہنچ رہی ہے ۔انہوں نے یونین کونسلوں میں تعینات صفائی عملہ اور گاڑیوں کے اوقات کار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ عملہ صفائی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے ،شہر کی صفائی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں