انڈر 16 کرکٹ مقابلے ایک میچ بارش سے متاثر ،25 ستمبر کو ہو گا

انڈر 16 کرکٹ مقابلے ایک میچ  بارش سے متاثر ،25 ستمبر کو ہو گا

انڈر 16 سینٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کے چھٹے روزبوہڑانوالی گراؤنڈمیں ساندل کالج اور اینجلز انٹرنیشنل سکول کے مابین مقابلہ ہوا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ساندل کالج نے ٹاس جیت کر اینجلز انٹرنیشنل سکول کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ساندل کالج کے بولرز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے اینجلز انٹرنیشنل ہائی سکول کو 78سکور پر ڈھیر کرکے مطلوبہ ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔اقبال سٹیڈیم میں ڈی پی ایس اور لاسال سکول کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ڈی پی ایس نے 232 رنز سکور کئے جبکہ لاسال سکول کی اننگ بارش کے باعث نہ ہوسکی۔یہ میچ دوبارہ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں