غیر قانونی سگریٹ کے 4 لاکھ پیکٹ قبضہ میں لے لئے گئے
ڈپٹی ڈائریکٹر عمران ظفر کی سربراہی میں چھاپہ ، ٹیکس چوری پر کارروائی کی گئی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کا سگریٹ کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن،غیر قانونی سگریٹ کے 4 لاکھ پیکٹ قبضہ میں لے لئے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر عمران ظفر کی سربراہی میں فیصل آباد اور گوجرہ میں چھاپے مار کر غیر قانونی سگریٹ کے 4 لاکھ پیکٹ پکڑ لیے ۔ گوجرہ سے 3 لاکھ43ہزار جبکہ فیصل آباد سے 48 ہزار پیکٹ برآمد کرلئے ۔ برآمد شدہ سگریٹ کی مالیت 2 کروڑ 17 لاکھ روپے بنتی ہے ، انٹیلی جنس حکام کے مطابق سگریٹ پر 1کروڑ 13 لاکھ روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جبکہ 31لاکھ روپے سیلز ٹیکس بنتا تھا، ملزموں کی جانب سے ٹیکس چوری کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔