پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس

پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس

قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے موثر ترین اقدامات ہونے چاہئیں :کمشنر

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ڈویژنل کمشنر ثاقب منان کی زیر صدارت پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عمران رضا عباسی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنرز صاحبزادہ محمد یوسف،عمر مقبول، ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز شہباز خاں،ڈی ایف سی تنویر احمد کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے ۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرز نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈویژنل کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹماٹر،آلو،پیاز،دال ماش،مسور،چنا،دال مونگ اور چکن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کے لئے موثر ترین اقدامات ہونے چاہئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں