اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین نے گھر گھر جا کر پولیو مہم کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین نے گھر گھر جا کر پولیو مہم کا جائزہ لیا

شہر کے مختلف حصوں میں صفائی کی چیکنگ ،سبزی وفروٹ منڈی کا بھی دورہ

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سمیرا عنبرین نے تحصیل گوجرہ میں جاری پولیومہم کے سلسلہ میں گھر گھر جا کر انسدادپولیوٹیموں کی کارکر دگی کاجائزہ لیاانہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں اور کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہے ۔علاوہ ازیں انہوں نے شہر کے مختلف حصوں میں صفائی ستھرائی کی بھی چیکنگ کی اور عملہ صفائی سے اپنی نگرانی میں کوڑا کرکٹ اٹھوایا اور ہدایت کہ وہ صفائی ستھرائی میں بہتری لانے کیلئے جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات کو دور کیا جاسکے ۔اور شہر صاف ستھرا بنایاجائے جس میں کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔دریں اثنا انہوں نے سبزی وفروٹ منڈی گوجرہ کا بھی دورہ کیا اس دوران انہوں نے اپنی نگرانی میں سبزی اور فروٹ کی بولی کروائی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں