ڈپٹی کمشنر جھنگ کا تحصیل شورکوٹ کا دورہ ، مرکز صحت کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا تحصیل شورکوٹ کا دورہ ، مرکز صحت کا معائنہ

سٹاف کی حاضری، ادویات کا سٹاک، مریضوں کا ریکارڈ، صفائی کو چیک کیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے تحصیل شورکوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ فضل عباس اور دیگر انتظامی افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران بنیادی مرکز صحت ملہوآنہ ،رورل ہیلتھ سنٹر حویلی بہادر شاہ، گورنمنٹ ہائی سکول رستم سرگانہ کا معائنہ کیا۔انہوں نے مراکز صحت میں سٹاف کی حاضری، ادویات کا سٹاک، مریضوں کا ریکارڈ، صفائی وستھرائی، مشینری کی ورکنگ سمیت مختلف شعبوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیااورمریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اور مراکز صحت کے انچارج کو ہدایات جاری کیں کہ وہ دیگرطبی سہولیات سمیت اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں