نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:سابق فاسٹ بولرشعیب اخترکاویڈیوپیغام
  • بریکنگ :- پاکستان ٹیم کو ہلکانہیں لےسکتے،سابق فاسٹ بولرشعیب اختر
  • بریکنگ :- ویرات کوہلی کاکہناہےپاکستان کوہرانےکیلئےبہترین کرکٹ کھیلنی پڑےگی،شعیب اختر
  • بریکنگ :- ٹیم میں شرجیل خان کوبھی شامل کرلیتےتواچھاہوتا،شعیب اختر
  • بریکنگ :- تبدیلی کےبعدپاکستان ٹیم کاکمبی نیشن اچھابن گیاہے،شعیب اختر
  • بریکنگ :- پاکستانیوں آپ نےگھبرانانہیں ہے،اپنی ٹیم کاساتھ نہیں چھوڑنا،شعیب اختر
  • بریکنگ :- پاکستانی ٹیم جیتےیاہارےہم ساتھ ہیں،سابق فاسٹ بولرشعیب اختر
Coronavirus Updates

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کا سبزی منڈی کا دورہ ،صفائی کی ہدایت

 اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کا سبزی منڈی کا دورہ ،صفائی کی ہدایت

دنیا اخبار

مارکیٹ کمیٹی کے افسر سبزیوں وپھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں:اے سی

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سید محمد مسعود نعمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جا کر بعض پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کاجائزہ لیا۔ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی و دیگر کے افسر بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے پھلوں وسبزیوں کی دستیابی اور ان کی تھوک کے حساب سے فروخت کے لئے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیااورآڑھتی حضرات سے کہا کہ عام صارفین کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ وہ سبزیوں وپھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی چیز کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کریں تاکہ قیمتیں بڑھنے کا خدشہ نہ ہو،انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں