ایم ڈی کیڈ ٹیسٹ کے سافٹ وئیر میں خرابیاں ، طلبہ پریشان

ایم ڈی کیڈ ٹیسٹ کے سافٹ وئیر میں خرابیاں ، طلبہ پریشان

سینکڑوں طلبا کا مستقبل خطرے میں ،ایک ہی دن ٹیسٹ لینے کا مطالبہ

گڑھ مہاراجہ(نمائندہ دنیا)ایم ڈی کیڈ میڈیکل ٹیسٹ کے سافٹ وئیر میں خرابیوں نے طلبہ کو ذہنی مریض بنا دیا ، ناکارہ سٹم اور غلط جوابی کاپی سے سینکڑوں ذہین اور اہل طلبا وطالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا دوبارہ پچھلے سال کی طرح ایک ہی دن ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کر دیا گیا ۔احمد پور سیال کے درجنوں طلباء وطالبات نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ جو کہ پاکستان میڈیکل کمیشن لے رہی ہے آن لائن ٹیسٹ کا سسٹم خراب ایک ہی دفعہ نتائج کے بعد دوبارہ نمبر چیک کرنے کی اجازت نہیں جو سرا سر زیادتی ہے ٹیسٹ میں آؤٹ آف کورس سوالات ،کمپیوٹر کا بار بار بند ہو جانا،پاس ورڈ کا غائب ہو جانا،سسٹم کاہیک ہو جانا،سافٹ وئیر کی سست رفتاری ٹیسٹ کی شفافیات پر سوالیہ نشان ہیں انہوں نے بتایا کہ پوزیشن ہولڈر بھی فیل ہو رہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم سے فوری نوٹس لیکر ٹائپ ایم ڈی کیڈ ختم کر کے دوبار پیپر ایک ہی دن لینے کا مطالبہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں