اٹھارہ ہزاری کے تمام اداروں میں کرپشن عروج پر

اٹھارہ ہزاری کے تمام اداروں میں کرپشن عروج پر

سائلین کے لئے انصاف لینامشکل ، وزیراعلیٰ اوروزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ

اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)اٹھارہ ہزاری کے سرکاری تمام اداروں میں کرپشن،سفارش اور اقربا پروری عروج پر ہے ،افسر اور اہلکاررشوت لینااپنا حق سمجھنے لگے اورصحیح غلط کی پہچان بھول گئے ،سائلین کے لئے انصاف لینا شدیدمشکل ہوگیا،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لے کراصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے ۔ ملازمین ڈائریکٹ اورٹائوٹوں کے ذ ریعے سرعام سائلین سے رشوت وصول کرتے ہیں، اور رشوت نہ دے سکنے والے سائلین کومختلف طریقوں سے ڈرایادھمکایاجانا بھی معمول بن چکاہے اس تکلیف دہ اورخوفناک صورتحال پرشہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لے کراصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔ تاکہ عام آ دمی کو انصاف کی فراہمی یقینی ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں