اٹھارہ ہزاری میں ناقص سیوریج سسٹم ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

اٹھارہ ہزاری میں ناقص سیوریج سسٹم ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

سیوریج کاگنداپانی گلیوں میں نکل آتا،شہریوں کاگھروں سے نکلنا محال ہو جاتا ہے

اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)اٹھارہ ہزاری میں ناقص سیوریج سسٹم،آئے روز مسائل پیداہونے لگے ،شہریوں نے نیاسیوریج سسٹم تعمیر کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ اٹھارہ ہزاری میں پوری شہری آبادی کیلئے صرف ایک نالہ پرمشتمل انتہائی ناقص سیوریج سسٹم ہے جس سے آئے روزسیوریج کے مسائل سامنے آتے ہیں،سیوریج کاگنداپانی اکثرگلیوں میں نکل آتاہے جس سے شہریوں کاگھروں سے نکلناتک مشکل ہوجاتاہے ،بارش آنے پرپانی سڑکوں پرکھڑاہواکردریاکامنظرپیش کرتاہے اوراس سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوتی ہیں عجیب اورقابل افسوس بات یہ بھی ہے کہ سیوریج کیلئے بنائے گئے شہرکے واحدنالے کاگنداپانی اے سی آفس سے ملحقہ تحصیل ویٹرنری ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے صحن میں 2014کے سیلاب کے باعث بننے والے گڑھے میں ڈالاجارہاہے جس میں مچھروں کی افزائش بھی ہورہی ہے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں