والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں : ڈپٹی کمشنر جھنگ

 والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں : ڈپٹی کمشنر جھنگ

100فیصد ٹارگٹ کے حصول کیلئے ٹیموں کو متحرک رکھا جائے ، مانیٹرنگ کی جائے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالہ سے جاری انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کی پیشرفت اور اب تک کے اہداف کا جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو مہم کی کامیابی اور کارکردگی کے حوالہ سے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کے لئے ٹیموں کو متحرک رکھا جائے اور مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے بچوں کوپولیو قطرے پلانے سے متعلق جانچ پڑتال کی جائے تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو قطرے پیئے بغیرنہ رہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے والدین پولیو کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔پولیو کے خاتمے کے لئے ٹیمیں مشنری جذبے کے ساتھ کام کریں تب ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پایا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں