مہنگائی نے عوام کا عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے :جاویدقصوری
جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک کے غریب پسے ہو ئے طبقات کی نمائندگی کی
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )امیرصوبہ جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاویدقصوری نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک کے غریب پسے ہو ئے طبقات کی نمائندگی کی ہے ۔موجودہ وسابقہ حکمرانوں نے ملک کے عوام کا خون چوسنے اور تجوریاں بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیاروز بروز کی بڑھتی ہو ئی مہنگائی نے عوام کا عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ۔حکمران طبقہ آئے روز بجلی گیس کے قیمتوں میں اضافہ سے عوام ذ ہنی مریض بنے ہو ئے ہیں۔جماعت اسلامی ملک وقوم کی کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑانے کیلئے صالح ،ایمانداراور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا عزم رکھتی ہے جس کیلئے تحصیل گوجرہ سے انہوں نے حلقہ این اے 111 کیلئے ڈاکڑ عطااﷲ حمید ، PP118 کیلئے حافظ نثار احمد جنجوعہ اور PP119 کیلئے جاویداقبال شیروانی کے ناموں کااعلان کیا۔