شور کوٹ :2 گروپوں میں صلح ہو گئی

 شور کوٹ :2 گروپوں میں صلح ہو گئی

2 گروپوں میں صلح ہو گئی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ 12ستمبر کو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے روز کامیاب اْمیدوار منیر احمد سندھیلہ کی کامیابی پر جلوس نکالا گیا

شورکو ٹ چھاؤ نی ( نمائندہ دنیا)2 گروپوں میں صلح ہو گئی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ 12ستمبر کو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے روز کامیاب اْمیدوار منیر احمد سندھیلہ کی کامیابی پر جلوس نکالا گیا جس نے ظفر اقبال کے گھر کے گیٹ پر نعرے بازی کی جس پر ظفرنے تھانہ چٹیانہ میں مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے معروف چودھری امیر علی اور چودھری طاہر مصطفٰے نے کردار ادا کرتے ہوئے دونوں گروپوں میں صلح کروا دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں