انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے کوششیں کی جائیں :عمر جاوید

 انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے کوششیں کی جائیں :عمر جاوید

بس اڈوں ،ریلوے سٹیشن اور دیگر مقامات پر مامور ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑ کوششیں کی جائیں اور مائیکروپلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں تاکہ پانچ سال کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے یہ بات ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری،اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ سمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور مین چوراہوں، گلی محلوں، بس اڈوں ،ریلوے سٹیشن اور دیگر مقامات پر مامور ٹیموں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں