جعلی چیک دینے ، تشدد کر کے زخمی کرنے اور گن پوائنٹ پر رقم چھیننے کے مقدمات

جعلی چیک دینے ، تشدد کر کے زخمی کرنے  اور گن پوائنٹ پر رقم چھیننے کے مقدمات

جعلی چیک دینے ، تشدد کر کے زخمی کرنے اور گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

کمالیہ(نامہ نگار ) کمالیہ کے رہائشی محمد توصیف جاوید نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد بلال نے سائل کو لین دین کے سلسلہ میں 200000 روپے مالیت کا ایک چیک دیا جو مقررہ تاریخ کو ڈس آنر ہو گیا۔ محلہ نزد لاری اڈا کمالیہ کے رہائشی محمد شاہد نے تحریری درخواست دی کہ محسن وغیرہ 5 افراد نے سائل کے گھر میں زبردستی داخل ہوکر زوجہ ام کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔ 711 گ ب کے رہائشی محمد یار نے تحریری درخواست دی کہ سائل گذشتہ روز سیل مین سلیم کے ہمراہ اپنے پیٹرول پمپ پر موجود تھا کہ 2 نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر سیل مین سے 72 ہزار روپے رقم چھین کر فرار ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں