وزیر اعلیٰ پنجاب چنیوٹ کے شہریوں کا حق دیں :محمد اسلام
14 ماہ گزرنے کے باوجود حکومتی وعدے وفا نہ ہوسکے ، ترقیاتی کام بند ہیں
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)تحریک حقوق چنیوٹ کے رہنماؤں کی ڈسٹرکٹ کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس جماعت اسلامی کے رہنما چودھری محمد اسلام کا کہنا تھا کہ 14 ماہ گزرنے کے باوجود حکومتی وعدے وفا نہ ہوسکے وزیر اعلیٰ پنجاب چنیوٹ کے فنڈز ریلیز کرکے چنیوٹ کے شہریوں کا حق دیں روڈز کی تعمیر اور شہر کے عوام کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں مختلف سیاسی سماجی رفاحی تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے پریس کانفرنس میں رہنما جماعت اسلامی چودھری محمد اسلام، امیر جماعت اسلامی میاں عبدالقیوم ہنجرا، دانش نعیم فخری صدر فرنیچر ایسوسی ایشن، صدر بار ایسوسی ایشن ملک فتح شیر کھوکھر ایڈووکیٹ، مولانا ملک خلیل احمد، مولانا عبدالغفور رحمانی، چودھری محمد سعید، صدر پریس کلب شاہد محمود چودھری، عبدالصمد صائم ایڈوکیٹ، تحریک حقوق چنیوٹ نے ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے وعدے کے مطابق خونی روڈ کی تعمیر شروع نہ ہونے پر ضلع کے اہم رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں لیکن چنیوٹ کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے ۔