ڈجکوٹ:لاوارث دفن کی گئی لاش کے وارث سامنے آگئے ، قبر کشائی کا مطالبہ
لاوارث کرکے دفن کی گئی لاش کے وارث سامنے آگئے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر 264 رب برکت والی ناگ کے رہائشی مزمل نے بتایا کہ میرے 24 سالہ کزن مجاہد اورنگزیب کو سر میں کوئی بھاری چیز مار کرقتل کیا گیا
ڈجکوٹ ( نمائندہ دنیا )لاوارث کرکے دفن کی گئی لاش کے وارث سامنے آگئے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر 264 رب برکت والی ناگ کے رہائشی مزمل نے بتایا کہ میرے 24 سالہ کزن مجاہد اورنگزیب کو سر میں کوئی بھاری چیز مار کرقتل کیا گیا اور لاش سیم نہر میں پھینک دی ہم گزشتہ کئی دن سے مجاہد کو تلاش کر رہے تھے پولیس نے لاش ملنے پر اعلانات نہیں کروائے اور دفن کر دیا چار دن سے تھانہ میں شنوائی نہیں ہورہی، قبرکشائی اور دیگر قانونی کاروائی عمل میں لا کر قاتل بے نقاب کئے جائیں ۔