مسلم لیگ ن کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

مسلم لیگ ن کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

نعرے بازی ،حکومت نے غریب کش پالیسیاں متعارف کروائیں ،ارشد ناز

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے چیئرمین ارشد ناز نے مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، ضلع کونسل چوک میں سڑک بلاک کرکے نعرے بازی کی گئی۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ سی سی 149 سے مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین محمد ارشد ناز نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر انکے ساتھیوں نے ضلع کونسل چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کرکے پارٹی نغموں پر ڈانس کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھام رکھے تھے ۔اس موقع پر محمد ارشد ناز نے کہا حکومت نے بے دردی سے ظالمانہ سلوک کرتے ہوئے غریب کش پالیسیاں متعارف کروائیں کمر توڑ مہنگائی نے جینا محال کردیا،بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں