بیگم گورنرکا دورہ فیصل آباد،فلٹریشن منصوبوں کاافتتاح کیا

بیگم گورنرکا دورہ فیصل آباد،فلٹریشن منصوبوں کاافتتاح کیا

رنگ،نسل،مذہب ، ذات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت عظیم ،پروین سرور

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور نے فیصل آباد کا دورہ کیااور اعوان والا اور ڈھڈی والا محلہ طارق پورہ میں سرور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن خالد حیات کموکا اور سابق چیئرمین ریاض کموکابھی موجود تھے ۔بیگم گورنر پنجاب نے کہا اہل علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کردیئے ہیں ،بیگم گورنر نے کہا گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اس علاقے میں 4 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کیا تھااورآج تیسرے پلانٹ کا افتتاح ہو چکا ہے ۔دریں اثنا بیگم گورنر پنجاب نے سسٹم فائونڈیشن کابھی دورہ کیا۔چیئرمین پاسبان ویلفیئرمیجر ریٹائرڈ شاہنواز بھی موجود تھے ۔بیگم گورنر نے سسٹم فائونڈیشن کے مختلف شعبو ں کا دورہ کیااورخواجہ سراؤں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم سنٹر کے قیام کو سراہا۔انہوں نے کہا اس ادارے میں ٹرانسجینڈرز کو نان فارمل تعلیم دی جارہی ہے جبکہ خواجہ سراؤں کو باعزت روزگارکمانے کیلئے مختلف ہنر بھی سکھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا رنگ،نسل،مذہب اور ذات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت عظیم اقدام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں