سکولزکرکٹ چیمپئن شپ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم
وزیراعظم،وزیراعلیٰ کی ہدایات پرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اجاگرکیا ،ڈی سی،کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری،ڈی پی اوکاخطاب
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنرعمرجاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ضلع بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو اجاگر کیا جارہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انڈر 16سنٹرل پنجاب سکولزکرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس سے کرکٹ کا پوشیدہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گاانہوں نے ان خیالات کااظہار مذکورہ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈی پی او رانا عمر فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ،کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے ،کھیل کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل،ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر طاہر محمود ،ٹی ایس او محمد قیوم بھی موجود تھے ۔