سکولز کرکٹ چیمپئن شپ:ساندل کالج ،ڈی پی ایس کی جیت
انڈر 16سنٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کے ساتویں روز اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ساندل کالج کی ٹیم نے اسلامیہ ہائی سکول جڑانوالہ کو 37 رنز سے شکست دے دی
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ساندل کالج پہلے کھیلتے ہوئے 136 رنز بناسکی لیکن ساندل کالج کے بولرز اور فیلڈرز نے چھوٹے ٹارگٹ کو جڑانوالہ ٹیم کے لئے پہاڑ بنادیااور مخالف ٹیم کو 99 پر ڈھیر کردیااور مسٹر ایکسٹرانے 28 کے ساتھ اننگز میں ٹاپ کیا۔اقدس علیم نے 35 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔بوہڑانوالی گراؤنڈ کے میچ میں ڈویژنل پبلک سکول نے 9 وکٹ سے میچ جیت لیا۔مدمقابل گورنمنٹ ہائی سکول تاندلیانوالہ کی ٹیم 28ویں اوور میں محض 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی جواب میں ڈی پی ایس فیصل آباد نے آسان ہدف گیارہویں اوورمیں ایک وکٹ کھو کرحاصل کرلیا۔ابوبکر ڈار نے 6 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 بالز پر 45 رنز ناٹ آؤٹ کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔