اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کا سبزی منڈی کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کیا
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)اور مختلف شیڈز میں جا کر بعض پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کاجائزہ لیا۔ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی و دیگر کے افسر بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے پھلوں وسبزیوں کی دستیابی اور ان کی تھوک کے حساب سے فروخت کے لئے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیااورآڑھتیوں سے کہا عام صارفین کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔