محکمہ انہارکا ہیڈ کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ انہارکا ہیڈ کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ٹیم نے نشان زدہ5لاکھ برآمد کرکے احمدرضا بھٹی کوحوالات میں بند کرادیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اینٹی کرپشن ٹیم نے محکمہ انہار کے ہیڈ کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، ملزم کو حوالات بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سادہ لوح نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم ہتھیانے والے محکمہ انہار کے ہیڈ کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ انہار کے بیلدار عطااللہ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ہیڈ کلرک احمد رضا بھٹی نے سادہ لوح دیہاتیوں کو سرکاری ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم ہتھیالی اور اب مزید 5 لاکھ روپے رشوت میرے ذریعے طلب کررہا ہے جس پر ڈائریکٹر کی ہدایت پر سرکل آفیسر ناصر چٹھہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ہیڈکلرک محکمہ انہار احمد رضا بھٹی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ پانچ لاکھ روپے برآمد کرلئے اور ملزم کو تھانہ سول لائن کی حوالات میں بند کرواکر تھانہ ریجن اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں