غیر قانونی باڑوں اور پارکنگ سٹینڈز کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایات جاری

غیر قانونی باڑوں اور پارکنگ سٹینڈز کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایات جاری

باڑوں کو مسمار کر کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں ، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز چلانے والوں کو بھی حراست میں لیا جائے :چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن زبیرحسین نت

فیصل آباد (نیوزرپورٹر)چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن محمد زبیر حسین نت نے غیر قانونی باڑوں اور پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ، دو روز قبل اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے والے چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن محمد زبیر حسین نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری حدود کے اندر قائم جانوروں کے غیر قانونی باڑوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور باڑوں کو مسمار کر کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں ، شہری حدود میں کوئی باڑہ چلانے کی اجازت نہیں ہے ، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کیا جائے جو غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز چلا کر سادہ لوح شہریوں سے پارکنگ کے نام پر فیس وصول کر کے انہیں نقصان پہنچا رہے ہیں ، چیف میٹرو پولیٹن آفیسر کے مطابق جلد شہر میں قائم باڑے اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کو ختم کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ شہر کے اندر سے جانوروں کو باہر نکالنے کے لئے پہلے بھی کئی بار احکامات دئیے گئے تاہم ان پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں