کوڑا، فصلوں کی باقیات جلانے کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
سموگ کنٹرول کرنے کیلئے فصلوں ، کوڑے کو آگ لگانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کریں ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی ڈپٹی کمشنر سے استدعا
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ ماحولیات نے فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے موسم میں تبدیلی کے باعث فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے استعداد کی کہ وہ سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے شہر میں فصلوں اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کریں ورنہ سموگ کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائیگا جیسے ہی ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے احکامات جاری ہونگے محکمہ ماحولیات خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیگی ، فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کو جرمانے عائد کئے جائینگے اور ایسے افراد کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔