ٹوبہ میں بیمار اور لاغرجانوروں کے پانی ملے گوشت کی کھلے عام فروخت

ٹوبہ میں بیمار اور لاغرجانوروں کے پانی ملے گوشت کی کھلے عام فروخت

سلاٹر ہائوس کے عملے کی ملی بھگت سے قصاب سرکاری مہریں غیرقانونی طورپراپنے ا ستعمال میں لارہے ہیںذبح شدہ گو شت دیگر شہروں میں لے جانے پر فوری پابندی عائد کی جائے ،عوامی حلقوں کا ڈی سی سے مطالبہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹو بہ ٹیک سنگھ میں بیمار اور لاغر جانوروں کے پانی ملے ناقص اور مضر صحت گو شت کی کھلے عام فرو خت کا دھندا جاری ہے ، سلاٹر ہاؤس ڈیوٹی پر مامورمحکمہ لائیوسٹاک اور میونسپل کمیٹی کے عملے کی مبینہ ملی بھگت کے ذریعے قصابوں کا ایک مخصوص گروہ اس مکروہ دھندے میں مصروف ہے ، ذرائع کے مطابق مذکورہ قصابوں نے سلاٹر ہاؤس کے عملے کی ملی بھگت سے گوشت پر لگانے والی سر کاری مہریں غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھی ہو ئی ہیں جو وہ اپنی مر ضی سے استعمال میں لارہے ہیں جس کے نتیجے میں اکثر شہری انتڑیوں اور پیٹ کی دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ مذکورہ قصابوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ان سماج دشمن حر کات پر قابو پانے میں ناکام ہو کر رہ گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج تک ان کے خلاف کو ئی موثر انسدادی کارروائی عمل میں نہیں آسکی،یہاں یہ امر بھی افسوس ناک ہے کہ شہر کے اکثر قصاب مقامی سلاٹر ہاؤس میں ذبح شدہ جانوروں کا گوشت روزانہ فیصل آباد سے آنے قصابوں کے ہاتھ فروخت کر دیتے ہیں جس کے نتیجے میں شہر میں چھوٹا گوشت نایاب ہو کر رہ گیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ کافی عرصہ سے مقامی قصابوں نے دیگر شہروں کے گوشت کے بیو پاریوں سے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے جو روزانہ صبح سویرے سلاٹر ہاؤس میں صحت مند جانوروں کا ذبح شدہ گوشت گاڑیوں کے ذریعے اپنے اپنے علاقوں کو لے جاتے ہیں ،عوامی حلقوں نے ڈی سی عمر جاوید سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے ذبح شدہ گو شت دیگر شہروں میں لے جانے پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں