باغ جناح : پی ایچ اے نے غیر قانونی طور پر پارکنگ شروع کروادی

باغ جناح : پی ایچ اے نے غیر قانونی طور پر پارکنگ شروع کروادی

پی ایچ اے پارکنگ کمپنی کا 5 ملین روپے کا نادہندہ ہے جس کی وجہ سے ان کی پارکنگ چھوڑی :محمدذیشان،کمپنی خودساختہ،کوئی محکمانہ وجود نہیں،نوٹیفکیشن دکھادے ادائیگی کردی جائیگی،ترجمان پی ایچ اے وسیم عباس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے نادہندہ پی ایچ اے نے غیرقانونی طور پر باغ جناح میں پارکنگ شروع کروادی ۔ تفصیل کے مطابق شہر اور تمام سرکاری اداروں کی پارکنگ کی ذمہ داری فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی ہے جس کے تحت باغ جناح کی پارکنگ بھی پارکنگ کمپنی کی جانب سے ہی کی فری کروائی جاتی تھی لیکن پی ایچ اے کی جانب سے پارکنگ کمپنی کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے پارکنگ کمپنی نے ایک سال قبل باغ جناح کی پارکنگ چھوڑ دی جس کے بعد پی ایچ اے نے پارکنگ پلازہ کو ادائیگی کے بجائے خودساختہ طور پر ہی اپنی پرچیاں بنواکر اپنی پارکنگ شروع کروادی اور پارکنگ کمپنی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود اپنا عملہ بٹھاکر اپنی پرچیاں تیار کرواکر پارکنگ شروع کروادی گئی اس حوالے سے پارکنگ کمپنی کے ترجمان محمد ذیشان کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے پارکنگ کمپنی کا پانچ ملین روپے کا نادہندہ ہے جس کی وجہ سے ان کی پارکنگ چھوڑی ہے تاہم پی ایچ اے خود پارکنگ کرواکے کمپنی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اس بابت حکام کو اطلاع کردی گئی ہے دوسری جانب ترجمان پی ایچ اے وسیم عباس سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے پارکنگ کمپنی کے وجود کو ہی تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا یہ خودساختہ ہے اس کا کوئی محکمانہ وجود نہیں اگر کمپنی اپنے بطور ادارہ وجود کا کوئی نوٹیفکیشن دکھادے تو اس کو ادائیگی کردی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں