ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی نجکاری کیخلاف دھرنا

ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی نجکاری کیخلاف دھرنا

وزیر اعظم کے مشیر برائے فوڈ جمشید چیمہ کے ملازمین کے ساتھ مذاکرات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے چار شعبہ جات کی نجکاری کیخلاف ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیا اور نعرے بازی کی گئی۔ ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں چار بڑے شعبہ جات گندم، چاول، گنے اور مکئی کے تحقیقی اداروں کی نجکاری کیخلاف آل سائنٹس ایسوسی ایشن اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوب ریسرچ میں دھرنا دیا گیا اس موقع پر دھرنا میں شریک رہنمائو ں ڈاکٹر خنسا خاکوانی، شہزاد بندیشہ، صدف شمیم، سیکرٹری خالد اور ڈاکٹر قمر شہزاد نے کہا کہ حکومت کے اس منصوبہ کے تحت ہمارا قومی اثاثہ نجی کمپنیوں یا ملازمین کے ہاتھوں میں ہوگا تین سال کے معاہدے پر رکھے جانیوالے ملازمین کبھی بھی فصل کی انواع اقسام کی تیاری کا جواز پیش نہیں کرسکتے جس کیلئے کم سے کم سات سے دس سال کے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ملازمین کے دھرنا کے موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے فوڈ جمشید چیمہ نے مذاکرات کرتے ہوئے ان کو آئندہ ہفتے اسلام آباد طلب کر لیا ہے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں