نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- صدرعارف علوی کا عیدمیلادالنبیﷺ کےموقع پرپیغام
  • بریکنگ :- حضورﷺنےمساوات،بھائی چارے،عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دیا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- آپﷺرنگ،نسل،زبان اوروطن سےبالاترایک ملت کاقیام عمل میں لائے،عارف علوی
  • بریکنگ :- موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے،عارف علوی
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےحضورﷺکومعبوث فرماکرانسانیت پراحسان فرمایا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےآپؐ کوتمام جہانوں کےلےرحمت بناکربھیجا،صدرعارف علوی
  • بریکنگ :- آپؐ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے،صدرمملکت
  • بریکنگ :- حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے،صدرعارف علوی
  • بریکنگ :- آپﷺکایہ اعجازہےجانی دشمنوں کوایک دوسرےکاخیرخواہ بنادیا،عارف علوی
Coronavirus Updates

چہلم امام حسینؓ:ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ کا روٹس کامعائنہ

چہلم امام حسینؓ:ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ کا روٹس کامعائنہ

دنیا اخبار

روٹس پر صفائی کے انتظامات سمیت ہر قسم کی تجاوزات ختم کرادی،عرفان ہنجراکورونا وباختم نہیں ہوئی، ایس اوپیز پرعملدرآمد کویقینی بنایا جائے ،عمرجاوید

ٹو بہ ٹیک سنگھ، کمالیہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ تحصیل کمالیہ میں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سلسلے میں کنٹرول روم ، امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اورقیام امن کے لئے امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام روٹس پر صفائی کے انتظامات سمیت ہر قسم کی تجاوزات ختم کرادی گئی ہیں،انہوں نے مزید بتایا تمام روٹس پر لائٹس کے خاطر خواہ انتظامات شروع کرادئیے گئے ہیں اور روٹس کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمر ے بھی لگا دیئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے اور تمام مسالک کے لوگ ہم آہنگی کو فروغ دیں ، انہوں نے مزید کہاکہ کورونا وبا پوری طرح ختم نہیں ہوئی لہٰذا حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں