احاطے سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی بکریاں چوری
چاہ شیر والا بیرون کمالیہ میں رانا منیر احمد کے احاطے کی دیوار توڑ کر نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی آٹھ بکریاں چوری کرکے لے گئے
کمالیہ(نامہ نگار ) چاہ شیر والا بیرون کمالیہ میں رانا منیر احمد کے احاطے کی دیوار توڑ کر نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی آٹھ بکریاں چوری کرکے لے گئے ۔ ایک ہفتے کے دوران چاہ شیر والا میں بکریوں کے چوری ہونے کی یہ تیسری واردات ہے ۔