آج کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری سے بچائو کا عالمی دن

 آج کتوں کے کاٹنے سے ہونے  والی بیماری سے بچائو کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کتوں کے کاٹنے سے ہونیوالی بیماری , ریبیز ، سے بچائو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں ہر سال کتوں کے کاٹنے کے پانچ لاکھ سے زائد واقعات ہوتے ہیں۔ ان میں سے پانچ ہزار کے قریب افراد ہر سال اس بیماری کے باعث دم توڑ جاتے ہیں۔ اس حوالے سے فیصل آباد کو پاکستان کا پہلا , ریبیز فری سٹی ، بنانے کیلئے جانوروں کی ویلفیئر کیلئے کام کرنیوالی فلاحی تنظیم طاہرہ انیمل ویلفیئر فائونڈیشن نے اس ,ورلڈ ریبیز ڈے ، کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پرکتوں کو ,اینٹی ریبیز، ویکسین لگانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں