شہریوں کو اینٹی سموگ اور قوانین سے آگاہی کیلئے واک

 شہریوں کو اینٹی سموگ اور قوانین سے آگاہی کیلئے واک

کورونا سے بچا ؤکیلئے ماسک ضروراستعمال کریں،ڈی ایس پی ٹریفک کی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں کو اینٹی سموگ اور قوانین سے آگاہی کیلئے جنرل بس سٹینڈ سے شہباز چوک تک واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران لودھی نے کی ،واک میں ٹریفک پولیس ملازمین ،شہریوں اور ڈرائیورز کی کثیر تعداد نے شر کت کی ،واک کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سموگ سے بچاؤ کیلئے دھواں دینے والی گاڑیوں کی فوری مرمت ، کورونا ایس او پیز اور ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کے حوالے سے نعرے درج تھے ، اس موقع پرڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران لودھی نے کہا سموگ سے بچاؤ کیلئے دھواں دینے والی گاڑیوں کی فوری مرمت کروائیں اور ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں ، انہوں نے کہا کورونا سے بچا ؤکے لئے حفاظتی ماسک ضروراستعمال کریں جبکہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تا کہ کورونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں