ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرتحصیل جڑانوالہ کا مرکز مکوآنہ کا دورہ

ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرتحصیل جڑانوالہ کا مرکز مکوآنہ کا دورہ

سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم کانفاذ ،بچوں کو ویکسین لگانے کی سخت تاکید

مکوآنہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تحصیل جڑانوالہ منیر الحسن شاہ کا مرکز مکوآنہ کا دورہ ، مختلف پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ اورپرنسپلز کے ساتھ میٹنگ کرکے ہدایت کی کہ یکساں نصاب تعلیم سکولوں میں نافذ کیا جائے اورکو رونا ایس او پیز کے تحت سٹاف سمیت 15 سے 18 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی سخت تاکید کی تاکہ کورونا جیسی موذی بیماری سے بچوں کوبچایا جا سکے کیونکہ ان کی زندگی ہمارے لیے بہت ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہاویکسین لگواکر ہی اس موذی بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول محمد افضل ،محمد فیضان اے ای او مرکز مکوآنہ، محمد کامران گجر،میاں اویس،حبیب الرحمن اویسی ، قاری یاسین ،راناذیشان سمیت پرائیویٹ سکولز کے مالکان اورپرنسپلز کی کثیرتعداد موجود تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں