ٹریفک پولیس اہلکار سے مزاحمت کرنیوالا ٹرالی ڈرائیور گرفتار

ٹریفک پولیس اہلکار سے مزاحمت کرنیوالا ٹرالی ڈرائیور گرفتار

ڈرائیور طاہر مقررہ وقت سے قبل ٹریکٹر ٹرالی لے کر شہری حدود میں داخل ہوا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک پولیس اہلکار سے مزاحمت کرنے والا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے احمد وقاص نامی ٹریفک وارڈن نے موقف اختیار کیا کہ وہ ڈی ٹائپ چوک میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اسی دوران ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور طاہر مشتاق مقررہ وقت سے قبل ٹریکٹر ٹرالی لے کر شہری حدود میں داخل ہوگیا جسے منع کیا تو اس کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکاروں سے مزاحمت شروع کر دی گئی جسے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں