کھیل ہمارے جسم میں چستی،پھرتی پیدا کرتی ہے :اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر
شاہین فٹ بال سٹیڈیم میں دوسرے ماسٹر سعید اختر میموریل سینئرز فٹ بال ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میچ میں اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر اور ڈپٹی کوارڈینیٹر صوبائی وزیر اطلاعات و جیل خانہ جات چودھری طاہر پرویز انجم نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شاہین فٹ بال سٹیڈیم میں دوسرے ماسٹر سعید اختر میموریل سینئرز فٹ بال ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میچ میں اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر اور ڈپٹی کوارڈینیٹر صوبائی وزیر اطلاعات و جیل خانہ جات چودھری طاہر پرویز انجم نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر اے سی ضحی شاکر نے کہا کھیل ہمارے جسم میں چستی،پھرتی اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتی ہے ،اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر رانا کاشف سہیل ،رانا شاہد پرویز ،میاں عاطف سعید ، میاں محمد شفیق ،مہر محمد عظیم ،میاں آصف جاوید سمیت دیگر وہاں موجود تھے ۔