چہلم کے سلسلہ میں خصوصی ٹریفک پلان جاری ، جلوس کے راستوں پر بھاری نفری تعینات
جلوس اور مجالس کے ایریا زاور روٹس سے ٹریفک کو دور رکھا جائیگا ، کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی :سی ٹی او ،شہریوں کو ٹریفک رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 1915پر کال کرنے کی ہدایت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے مجالس و جلوس بسلسلہ چہلم کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری کردیا گیا 400سے زائد نفری روٹین ڈیوٹی کے علاوہ فرائض منصبی سرانجام دیگی جلوس اور مجالس کے ایریا زاور روٹس سے ٹریفک کو نہ صرف دور رکھا جائیگا بلکہ اس کیساتھ ساتھ ٹریفک کے بہتر بہاؤ کیلئے مناسب متبادل روٹس کا تعین بھی کیا گیا ہے سی ٹی او تنویر احمد ملک نے کہا تمام ٹریفک سٹاف بروقت اپنی ڈیوٹی پر پہنچے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی شہری اپنی گاڑیوں کو جلوس اور مجلس کے اوقات میں گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں اور اسکے گرد و نواح سے گزارنے سے گریز کریں گے جبکہ متباد ل روٹس میں چنا ب کلب چوک سے راجباہ روڈ کی جانب جی ٹی ایس اور ریلوے سٹیشن اور چناب چوک سے ڈیری فارم موڑ سے کوٹھی طاہر شاہ چوک سے جنا ح کالونی چوک سے جیل روڈ کو استعمال کریں کسی بھی قسم کی ٹریفک رہنمائی کیلئے شہری ہیلپ لائن 1915پر کال کر سکتے ہیں ، پولیس نے بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں، بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔