نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- صدرعارف علوی کا عیدمیلادالنبیﷺ کےموقع پرپیغام
  • بریکنگ :- حضورﷺنےمساوات،بھائی چارے،عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دیا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- آپﷺرنگ،نسل،زبان اوروطن سےبالاترایک ملت کاقیام عمل میں لائے،عارف علوی
  • بریکنگ :- موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے،عارف علوی
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےحضورﷺکومعبوث فرماکرانسانیت پراحسان فرمایا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےآپؐ کوتمام جہانوں کےلےرحمت بناکربھیجا،صدرعارف علوی
  • بریکنگ :- آپؐ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے،صدرمملکت
  • بریکنگ :- حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے،صدرعارف علوی
  • بریکنگ :- آپﷺکایہ اعجازہےجانی دشمنوں کوایک دوسرےکاخیرخواہ بنادیا،عارف علوی
Coronavirus Updates

ویب سائٹس ہیک ، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات

ویب سائٹس ہیک  ،  ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات

دنیا اخبار

ایف بی آر کی ویب سائٹ 15 روز تک بند رہی ، 1 لاکھ کے قریب ٹیکس گزار ریٹرنز جمع کرواسکے ،لاک ڈائون کی وجہ سے مشکلات ،صرف 2 روز باقی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایف بی آر کی ویب سائٹس ہیک ہونے کے باعث تاحال 40 فیصد گوشوارے جمع ہوسکے ، گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 2 روز باقی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں تاحال صرف ایک لاکھ کے قریب ٹیکس گزار اپنے گوشوارے جمع کرواسکے ہیں ، ایف بی آر کی ویب سائٹ 15 روز تک بند رہنے کے باعث ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد اپنے گوشوارے جمع نہیں کروا پائے ۔ ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث لاک ڈائو ن اور ایف بی آر ویب سائٹس ہیک ہونے کے باعث آن لائن گوشوارے جمع نہیں ہوپائے جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں ٹیکس گزارابھی تک اپنی ریٹرنز فائل نہیں کرسکے ہیں ، ایف بی آر نے شہر بھر میں ریٹرنز فائل کرنے کی آخری تاریخ کے حوالے سے بینرز بھی آویزاں کررکھے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں