ڈاکٹر اسحاق کی وفات پر تعزیتی اجلاس
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر انتظام پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر انتظام پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین، پروفیسر ڈاکٹر انس قریشی، پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ودیگرنے شرکت کی۔ اجلاس سے محمد امجد قریشی، ڈاکٹر افضل خاکسار، ڈاکٹر طلعت صفدراور دیگر مقررین نے بات کی۔