تعمیروترقی کے پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری:شیخ شاہد

تعمیروترقی کے پراجیکٹس پر کام  تیزی سے جاری:شیخ شاہد

قائم مقام چیئرمین ایف ڈی اے / وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاویدنے کہاہے

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)قائم مقام چیئرمین ایف ڈی اے / وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاویدنے کہاہے کہ فراہمی و نکاسی آب سمیت دیگر تعمیر و ترقی کے پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔یہ بات انہوں نے پارٹی رہنما عذرا نسیم کی قیادت میں خواتین ورکرز سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا حکومت کے تاریخی اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے حکومت وہ تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں