اٹھارہ ہزاری:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں تالے ،عملہ غائب

اٹھارہ ہزاری:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ  آفس میں تالے ،عملہ غائب

محکمہ صحت اٹھارہ ہزاری کی ناقص حکمت عملی سامنے آگئی،دوسروں کی مانیٹرنگ کرنے والے افسروں کو خود مانیٹرنگ کی ضرورت پڑگئی

اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار )کورونا ویکسی نیشن مہم کے دنوں میں بھی تحصیل کے سب سے بڑے ہیلتھ آفس کو تالے لگا دیئے گئے ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اٹھارہ ہزاری میں تعینات عملہ وقت سے پہلے دفتر کو تالے لگا کر غائب رہنے لگا،اور مسائل کے حل کیلئے آنیوالے سائلین کیلئے دفتر کے دروازے بندرہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،کلرکس،چوکیدار سمیت کوئی بھی ملازم دفتر میں موجود نہیں تھا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ناقص حکمت عملی اور غیر سنجیدگی پر محکمہ صحت حکام کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں