پتنگ باز مبینہ طور پر نذرانہ دیکر ’’باعزت ‘‘طور پررہا

پتنگ باز مبینہ طور پر نذرانہ  دیکر ’’باعزت ‘‘طور پررہا

تھانہ جھنگ بازار کی گلفشاں چوکی کے انچارج ملک عمران کی جانب سے دیگر ملازمین کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران شاداب پُلی کے قریب سے ولید نعیم نامی شہری کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے درجنوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کی گئی تھی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کی گلفشاں چوکی کے انچارج ملک عمران کی جانب سے دیگر ملازمین کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران شاداب پُلی کے قریب سے ولید نعیم نامی شہری کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے درجنوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کی گئی تھی بعد ازاں چوکی انچارج اور محرر چوکی کی جانب سے مبینہ طور پر مقدمہ کے اندراج کے باوجود گرفتار شہری کو حوالات میں بند کرنے کے بجائے بھاری نذرانہ وصول کرکے رات گئے چھوڑ دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں