فیسکو کے 50لائن مینوں کی گریڈ9سے 11میں ترقی

فیسکو کے 50لائن مینوں کی گریڈ9سے 11میں ترقی

انتظامیہ کا تحریری نوٹیفکیشن جاری ، خالی آسامیوں پر تعیناتی کے احکامات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر بشیراحمدکی ہدایت پر فیسکو کے 50لائن مینوں کو گریڈ9سے گریڈ11میں ترقی دے دی گئی ۔فیسکوپروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد فیسکو انتظامیہ نے ان کی لائن مین سیکنڈ کی بطورلائن مین ون ترقی کا تحریری نوٹیفکیشن جاری کردیا اور مختلف آپریشن ڈویژنوں میں خالی آسامیوں پر ان کی تعیناتی کے احکامات دئیے ہیں۔ترقی پانے والوں میں فیض آباد سب ڈویژن کے منیر علی ،سجاد حسین اور ذوالفقار علی ،صدربازار سب ڈویژن کے سید فداحسین اور عمران حیدر ،بکرمنڈی سب ڈویژن کے محمد صدیق ،زاہدمحمود،محمد شہزدصادق اورمحمد سرفراز ،کریم ٹاؤن سب ڈویژن کے غلام فرید،مریدوالا سب ڈویژن کے محمد ادریس اور شہزاد منیر ،نڑوالاروڈ سب ڈویژن کے غلام حسین اور دلدار علی ،سمن آباد سب ڈویژن کے محمد یوسف ،بٹالہ کالونی سب ڈویژن کے عبدالجبار،علامہ اقبال سب ڈویژن کے ناصر محمود ،گوجرہ روڈ سب ڈویژن کے شوکت علی ،گارڈن کالونی سب ڈویژن کے محمد اعظم اور اکرم علی ،رحمے شاہ سب ڈویژن کے نوشیراحمداور محمد طاہرندیم ،جھنگ روڈ سب ڈویژن کے محمد امجدعلی ،آفتاب احمد اور ارشدجاوید ،سٹی سمندری سب ڈویژن کے محمد ارشداور محمد سرور، رورل سمندری سب ڈویژن کے شبیر حسین ،رضا آباد سب ڈویژن کے محمد اسلم ،علی احمداورمحمد بوٹا ، رورل تاندلیانوالا سب ڈویژن کے ابوسفیان اور محمد وحید ،سٹی تاندلیانوالا سب ڈویژن کے حق نواز اور طارق احمد ،مدینہ آباد سب ڈویژن کے محمد ظفر اقبال،محمد اشرف،علی اکبر،عبدالغفاراور فیض رسول ،رحمت ٹاؤن سب ڈویژن کے عاشق حسین ،محمد یاسین ،عشرت حسین ،منیرالحسن اور عاطف نعیم ،گلبرگ سب ڈویژن کے اشفاق خان ،محمد وحید سعیداور محمد رفیق،ڈجکوٹ سب ڈویژن کے محمدحسین اور اصغر علی شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں