15سالہ لڑکی سے زیادتی،ویڈیو بنانے والوں کیخلاف مقدمہ
15سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیوز بناکر ہراساں کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تفصیلات کے مطابق تھانہ لطیف پارک کی رہائشی رخسانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا اسکی 15سالہ بیٹی (ع) کو ملزم اسامہ طارق اور طلحہ طارق نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا اور نازیبا ویڈیو بناکر اسے مبینہ طور پر ہراساں بھی کرتے رہے جس پرپولیس نے ا ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔