محکمہ صحت کی غفلت ، کورونا مشتبہ مریضوں کے سیمپلز کئی روز ہسپتالوں میں پڑے رہنے کا انکشاف

محکمہ صحت کی غفلت ، کورونا مشتبہ مریضوں کے سیمپلز کئی روز ہسپتالوں میں پڑے رہنے کا انکشاف

شہریوں کو مشکلات ،کوروناکا پھیلائو بڑھنے لگا ،سیمپلز ملتے ہی پرفارم کرکے رزلٹ اپ لوڈ کردئیے جاتے ہیںتاخیر کی ذمہ دار لیب انتظامیہ نہیں ،نمونوں کی تاخیر سے منتقلی ہے :انتظامیہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحصیل ہسپتالوں سے نمونوں کی بی ایس ایل لیب ڈائریکٹ منتقلی نہ ہونے سے کئی روز تک کورونا مشتبہ مریضوں کے سیمپلز ہسپتالوں میں پڑے رہنے کا انکشاف ،محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا وائرس کا پھیلائو بھی بڑھنے لگا، ریجن فیصل آباد میں کورونا کے سرکاری سطح پر مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ الائیڈ ہسپتال کی بائیو ویسٹی لیب میں کئے جاتے ہیں جہاں پر نہ صرف فیصل آباد بلکہ دیگر 8 سے 10 اضلاع کے مشتبہ مریضوں کے نمونے بھی ٹیسٹ کیلئے لائے جاتے ہیں ، مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ جمع کرکے تحصیل ہسپتالوں سے پہلے محکمہ صحت بھجوائے جاتے ہیں جہاں سے اگلے روز سیمپلز بائیو سیفٹی لیب منتقل ہوتے ہیں اور اسی دوران کئی متاثرہ شہریوں کے نمونے غائب بھی ہوجاتے ہیں جبکہ عملے کی کمی کے باعث نمونے دو سے تین دن بعد محکمہ صحت کے آفس منتقل ہورہے ہیں جسکی وجہ سے مشتبہ مریض اور لواحقین کو ذہنی دبائو کا سامنا رہتا ہے ، لیب انتظامیہ کے مطابق سیمپلز ملتے ہی پرفارم کرکے رزلٹ اپ لوڈ کردئیے جاتے ہیں اور تاخیر کی ذمہ دار انتظامیہ نہیں بلکہ نمونوں کی تاخیر سے منتقلی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں