ڈی پی اوجھنگ کی اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری، شکایات سنیں
چالیس سے زائد شہریوں نے اپنی شکایات درج کروائیں،موقع پر احکامات جاری
اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)ڈی پی اوجھنگ حسن اسدعلوی کی اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری،شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت،شکایات کے انبارلگ گئے ،تقریباہرنوعیت کی شکایات پیش کی گئیں۔شکایات سن کرڈی پی اونے موقع پرانکے بارے احکامات جاری کئے ۔گزشتہ روزڈی پی اوجھنگ حسن اسدعلوی نے اٹھارہ ہزاری میں میونسپل کمیٹی کے نزدیک کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کی بڑی تعدادکچہری میں شریک ہوئی،اس موقع پر اٹھارہ ہزاری سرکل سمیت مختلف تھانوں کے قتل،اغوا،اشتہاری ملزموں کی عدم گرفتاری ، چوری ، ڈکیتی ، بدفعلی ، جائیدادوں پر ناجائز قبضوں ،زمینی تنازعات،لین دین،لڑائی جھگڑوں سمیت دیگرنوعیت کے مختلف معاملات ومقدمات بارے شکایات اوردرخواستیں پیش کی گئیں،چالیس سے زائد شہریوں نے اپنی شکایات درج کروائیں،ڈی پی اوجھنگ نے شکایات سن کرموقع پرانکے بارے احکامات جاری کئے ۔