ٹوبہ :سبزیوں،پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

 ٹوبہ :سبزیوں،پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

صارفین کو گراں فروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ،من مانے ریٹ مقرر

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،مارکیٹ کمیٹی افسر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہوگئے ،صارفین کو گراں فروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سبزی و پھل منڈی سے لیکر عام مارکیٹ اور بازارمیں سبزی و پھل کی دکانوں سمیت ریڑھی چھابڑیوں پر بھی سبزیاں اور پھل مقررہ کردہ سرکاری قیمت کی بجائے من مرضی کے نرخوں پر فروخت کئے جارہے ہیں ،صارفین اگر دکانداروں سے نرخ نامہ طلب کرتے ہیں ،تو تکرار اور لڑائی جھگڑا معمول بن چکا ہے ،جبکہ غیر معیاری گلی سڑی سبزیاں اور پھلوں کی فروخت بھی سرعام جاری ہے ،سبزی منڈی میں آڑھتی اور مڈل مین گٹھ جوڑ کے باعث اشیا کی دو ،دو مرتبہ فروخت سے قیمتیں بے تحاشہ بڑھ رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں