پرانی رنجش کی بنا پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

پرانی رنجش کی بنا پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

شاہنوازاہل خانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا ،اشرف نے حملہ کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پرانی رنجش کی بنا پر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 427 گ ب کے رہائشی شاہنواز نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ ملزم اشرف اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوگیا اور اسے اس کی اہلیہ شہناز سمیت تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا۔ جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں