نامعلوم ملزموں کا سکیورٹی گارڈ سمیت دوافراد پر تشدد

نامعلوم ملزموں کا سکیورٹی گارڈ سمیت دوافراد پر تشدد

سرکلر روڈ پر دفتر کے باہر سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نامعلوم ملزموں نے سکیورٹی گارڈ سمیت دوافراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سلیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ سرکلر روڈ پر واقع اس کے دفتر کے باہر نامعلوم ملزموں کی جانب سے اس کے سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جبکہ منع کرنے پر نوجوان کی جانب سے سلیم نامی شہری پر بھی بدترین تشدد کیا گیا۔ جب کہ ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں