30 اکتوبر کو ہونیوالی سکول شماری کیلئے ٹریننگ شروع

 30 اکتوبر کو ہونیوالی سکول شماری کیلئے ٹریننگ شروع

ماسٹر ٹرینر محمد فراز نے سکول شماری سے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ تعلیم فیصل آباد نے 30 اکتوبر کو ہونے والی سکول شماری کیلئے ٹریننگ شروع کردی۔ سی ای او ایجوکیشن افس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، مانیٹرنگ اسسٹنٹ اور کلسٹر ہیڈز کی ٹریننگ ہوئی جس میں ماسٹر ٹرینر محمد فراز نے سکول شماری سے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں ۔محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے ہر سال 30 اکتوبر کو سراکری سکولز کی معلومات اکٹھی کرنے کیلئے سکول شماری کروائی جاتی ہے جس کیلئے سکول سربراہان سے سکول اثاثہ جات اور اساتذہ و طلبہ کی معلومات پر مبنی ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے ۔ محکمہ تعلیم فیصل آباد نے 30 اکتوبر کو ہونے والی سکول شماری کو بہتر طور پر مکمل کرنے کیلئے سٹاف کی ٹریننگ شروع کروا دی۔ سی ای او ایجوکیشن آفس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، مانیٹرنگ اسسٹنٹ اور کلسٹر ہیڈز کی ٹریننگ ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں