اسسٹنٹ کمشنربھوانہ نے شہر میں صفائی کی صورتحال کو چیک کیا

اسسٹنٹ کمشنربھوانہ نے شہر میں صفائی کی صورتحال کو چیک کیا

اسسٹنٹ کمشنربھوانہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو چیک کرنے کے لئے صبح سویرے مختلف شاہرات پر پہنچ گئے

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنربھوانہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو چیک کرنے کے لئے صبح سویرے مختلف شاہرات پر پہنچ گئے اور سٹرکوں پرصفائی آپریشن کو چیک کیا،ایم سی کے سینٹری انسپکٹر کے دیگربھی موجود تھے ،اسسٹنٹ کمشنرخرم شہزاد بھٹی مختلف علاقوں میں گئے اور ایم سی کے سینٹری ورکرز موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معمولات زندگی شروع ہونے سے قبل شہر میں صفائی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول نظر آئے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے ۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور ایم سی کے ورکرز کی حاضری کی کڑی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں